پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ رن اوسط پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا افسوس رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے، ابھی سیمی فائنل سے باہر نہیں ہوئے، اس اسٹیج پر میچ جیتنا ہی بڑی بات ہوگی۔
اوپننگ بیٹر نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ جیتے تو ہمارے اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہوں گے، صرف رن اوسط پر باہر ہونے کا افسوس رہے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم یا افتخار کا دن ہوسکتا ہے، بھارت میں وکٹیں سپورٹنگ ہوتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں