پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا تفصیلی جائزہ، کون کیا کرتا رہا ہے؟؟

 

 سوشل میڈیا پر بھی شائقین پاکستانی ٹیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہےہیں


Pak Team
 ورلڈکپ میں محمد رضوان نو میچز میں 395رنز بناکر پاکستان کے ٹاپ اسکور ر رہے، کپتان بابر اعظم نے چار ففٹیز کی مدد سے386رنز اسکور کیے ۔ ٹورنامنٹ میں 32چوکے اور صرف چار چھکے لگاسکے۔ بیٹنگ میں سب سے زیادہ مایوس افتخار احمد نے کیا، انہوں نے تمام نو میچز کھیلے اور142رنز بناسکے، ان کا سب سے زیادہ اسکور40رنز رہا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 8چھکے مارے۔ سعود شکیل نومیچز میں241، عبداللہ شفیق 8اننگز میں360، امام الحق چھ باریوں میں 162،شاداب خان چھ میچز میں121، فخر زمان چار میچز میں220رنز بناسکے، انہوں نے 18چھکے اور 14چوکے لگائے۔ آغا سلمان نے تین میچز میں 51رنز بنائے، یہی ان کا بہترین اسکور بھی رہا۔ بولرز میں شاہین آفریدی 18، حارث رؤف 16، حسن علی9، محمد وسیم10، اسامہ میر اور افتخار احمد چار چار وکٹ لے سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں