بابر کا عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار ؟ سوشل میڈیا پر نیا محاذ چھڑ گیا

بابر اعظم نے بہت سے جگہوں پر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف بہترین بلے باز ہیں بلکہ  ایک بہترین انسان بھی ہیں اور اس کا عملی ثبوت بھی انہوں کئی جگہوں پر پیش کیا ہے۔ 
اب ایک بار پھر سے بابر اعظم کا نام سوشل میڈیا پر لیا جا رہا ہے اور وہ ٹک ٹاک پر ٹرینڈ  بھی کر رہے ہیں ، وجہ ان کا کھیل نہیں بلکہ  ان کا عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار بتایا جا رہا ہے   بابر اعظم  سے بھارتی چینل سٹار کی ٹیم نے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ عرفان پٹھان ان کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں لیکن بابر اعظم بنا جواب دیئے آگے بڑ ھ گئے جس کے بعد عرفان پٹھان خود بابر اعظم کے پاس گئے لیکن بابر نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ جو لوگ پاکستان کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ ان کے ساتھ زیادہ بات چیت نہیں کرتے ،بابر اعظم کی ملک کیلئے محبت کو لیکر سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب داد دے رہے ہیں ۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں