شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

 قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سوئنگ کے سلطان سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شاہین نے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر کا ریکارڈ برابر کیا۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے ورلڈ کپ 2023ء میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم نے بھی 1992ء کے ورلڈ کپ میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں